وہ کون سی قوتیں ہیں جو عمران خان کو تحفظ فراہم کر رہی ہیں؟مولانا فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک طرف ریاست مدینہ کی باتیں کر رہے ہیں لیکن دوسری جانب گرفتاری دینے سے ڈر رہے ہیں ۔

انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زمان پارک میں چھپا ہوا آدمی کارکنوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ عمران خان ملک کو کمزور کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔ وہ کون سی قوتیں ہیں جو عمران خان کو تحفظ فراہم کر رہی ہیں؟

زمان پارک کی صورتحال پر صدر مملکت کا رد رعمل سامنے آ گیا

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قانون سے کوئی بھی بالا تر نہیں ۔قانون کی نظر میں سب برابر ہیں ۔کسی کو قانون سے استثنیٰ حاصل نہیں ۔عمران خان قانون سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

عمران خان ڈوپ ٹیسٹ سے بچنے کیلئے گرفتاری نہیں دے رہے، سعد رفیق

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کوئی سیاسی جماعت نہیں ۔عمران خان اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ہر بار کہتا ہے ہوں عمران خان ملک مخالف ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔

مولانا نے کہا کہ حکومت کو ہر حال میں اپنی رٹ قائم کرنی ہے ۔عمران خان کارکنوں کو ڈھال بنانے کی بجائے عدالتوں میں پیش ہوں ۔