
بالی ووڈ کے دنگ خان کی شادی ہمیشہ سے سوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا پر زیر بحث رہتی ہے۔اس لیے سلمان خان سے سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے اور ہر انٹرویو میں ان کی شادی کے متعلق سوال ضرور پوچھا جاتا ہے۔
لیکن !کیاآپ جانتے ہیں سلمان خان نے ایک انٹریو کے دوران بھارتی فلم اسٹار سے شادی کی خوائش کا اظہار کیا تھا۔
اس وقت سوشل میڈیا پر سلمان خان کا تقریباً25 سال پرانہ انٹریو وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اداکارہ جوہی چاولہ سے شادی کرنا چاہتے تھے اورانہوں نے ایک تقریب کے دوران اداکارہ کے والد سے جوہی کا رشتہ بھی مانگا تھا۔
This salman khan ❤❤ pic.twitter.com/GQP4fffpRu
— Arshi Siddiqui (@Arshi_E_Sid) March 10, 2023
انہوں نے کہا کہ جوہی بہت ہی دلکش شخصیت کی مالک ہیں ۔میں نے تو ان کے والد سے ان کا ہاتھ بھی مانگا لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ شاید میں ان کے معیار پر پورا نہیں اترا۔