
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے پہلے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) March 15, 2023
سلطانز کے کیرن پولارڈ نے50 اسکور کی محمد رضوان 33، محمدعثمان 29 اورٹم ڈیوڈ 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے لاہور قلندرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کریں گے ۔پچ اور حالات کے مطابق پہلے باؤلنگ کرنی چاہیے لیکن ہم اپنے پلان کے مطابق جائیں گے۔
🔥@HarisRauf14 pic.twitter.com/P5D49DZA8z
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) March 15, 2023
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہاکہ ٹاس جیت کر بھی پہلے باؤلنگ ہی کرنا چاہتے تھے ، پچ نئی ہے اس لیے پہلے باؤلنگ کے لیے سازگار رہے گی ۔
میچ کی فاتح ٹیم براہراست فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی جبکہ شکست کا سامنا کرنے والی ٹیم کو ایک اور موقع ملے گا۔