پرویز خٹک کے مسلم لیگ ن سے بیک ڈوررابطے

پرویز خٹک

پی ٹی آئی چھوڑنے والے سینئر سیاستدانوں کا (ن) لیگ سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے بیک ڈور رابطے جاری ہیں، ن لیگی قیادت نے پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں سے شمولیت کیلئے گرین سگنل دیا ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کی پارٹی میں شمولیت پر صوبائی صدر خیبرپختونخوا امیر مقام بھی راضی ہیں، معاملات طے پا گئے تو پرویز خٹک شہباز شریف اور مریم نواز کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

پرویز خٹک پی ٹی آئی سے فارغ

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک مسلم لیگ ن میں آئے تو رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد ساتھ لائیں گے۔

ن لیگ سے معاملات طے نہ پائے تو پرویز خٹک جے یو آئی و دیگر سے معاملات آگے بڑھائیں گے، اس کے علاوہ پرویز خٹک پی ٹی آئی کے اندر اپنا الگ گروپ بنانے کی بھی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔