پیپلز پارٹی انتخابات میں پی ڈی ایم سے اتحادنہیں کرے گی

پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم سے انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنمائوں کی اکثریت نے اتحاد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سے انتخابی اتحاد سیاسی خسارہ ہے ، عام انتخابات سے متعلق مشاورت جلد شروع کی جائے گی۔

پیپلز پارٹی کا عید کے بعد حکومت چھوڑنے کا امکان

ذرائع نے مزید بتایا کہ انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی سے انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے کیونکہ ماضی میں اے این پی اور پیپلز پارٹی کے درمیان خوشگوار ورکنگ ریلیشن رہے ہیں ۔

پی پی ذرائع نے کہا کہ جانبدارانہ رویہ اپنانے پر پی ڈی ایم سے علیحدہ ہو گئے تھے، پی ڈی ایم کا پیپلزپارٹی سے رویہ ہمیشہ جانبدارانہ رہا اور پی پی اور اے این پی کو دیوار سے لگائے رکھا ، جے یو آئی اور ن لیگ نے پی ڈی ایم کو ہائی جیک کر رکھا ہے ۔