
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف جے آئی ٹی کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی سے سانحہ 9 مئی سے متعلق سوالات پوچھےگئے، جے آئی ٹی کی تحقیقاتی ٹیم میں ایک ڈی آئی جی، ایک ایس ایس پی اور 4 ایس پیز شامل تھے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ایک گھنٹے کے دورن تمام سوالات کا نفرنس روم میں کیےگئےہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کےدوران عدت نکاح کا کیس قابل سماعت قرار
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ارکان نے کہا کہ ہم آپ سے صرف پروفیشنل سوالات کریں گے، جے آئی ٹی نے چیئر مین پی ٹی آئی سے 9 مئی کے بارے مختلف سوالات کیے۔
جے آئی ٹی ارکان کا کہنا تھا کہ ثبوت ہیں کہ آپ نے انہیں مشتعل کیا اور احکامات دئیے ہیں؟اس کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے کچھ نہیں کہا سب مرضی سے ان مقامات پر گئے،اس دن جو ہوا سب سازش تھی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے چیئر مین کو مختلف ویڈیوز اور تصاویر بھی دکھائیں،جنہیں چیئر مین پی ٹی آئی نے ماننے سے ہی انکار کر دیا اور کہایہ میرے لو گ نہیں ہیں۔