اللہ کا شکر گزار ہوں مجھ سے ملک اورانصاف کی خدمت لی:چیف جسٹس

چیف جسٹس عمر عطا بندیال

آخری روز چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکلا اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گڈ ٹو سی یو آل مائی فرینڈز

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کل اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں ، اور انکی جگہ سپریم کورٹ کے سنیئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بطور چیف جسٹس پاکستان 17 ستمبر کو اپنےعہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

سپریم کورٹ کے بینچ میں آخری روز چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکلا اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گڈ ٹو سی یو آل مائی فرینڈز ۔

عمر عطا بندیال نے ریٹائرمنٹ سے قبل بینچ میں آخری دن اپنے بیان میں کہا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھ سے ملک اور انصاف کی خدمت لی۔

مسلم لیگ ن چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ پر یوم نجات منائے گی

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ کالا کوٹ پہن کر ہم خود کو بار کا حصہ سمجھتے ہیں ، جسٹس ساحر علی کہا کرتے تھے کہ بار تو ہماری ماں ہے ، انشاء اللہ بار روم میں ملیں گئے ، میڈیا کے ساتھیوں کا بھی شکریہ جنہوں نے مجھے قابل استعداد رکھا ۔

میڈیا کی تنقید کو ویلکم کرتے ہیں ، میڈیا فیصلوں پر تنقید ضرورکرے لیکن ججز پر نہ کرے ، تنقید کے جواب میںججز اپنا دفاع نہیں کر سکتے ، جج پر تنقید سے پہلے یہ ضرور دیکھیں کہ سچ پر مبنی ہے یا قیاس آرائیوں پر ، ججز پر تنقید جھوٹ کی بنیاد پر نہیں ہونی چاہیے ۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھ سے ملک اور انصاف کی خدمت لی ، اللہ کیلئے اپنا فریضہ ادا کیا ۔