خود کو زیادہ سپرسٹارنہ سمجھیں،ورلڈ کپ سر پر ہے،بابر اعظم ٹیم پر برس پڑے

بابر اعظم کا انکار

ڈریسنگ روم میں بابر اعظم نے شدید غصہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو کھری کھری سنا دیں،سپورٹس صحافی کا دعویٰ

گزشتہ روز سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر ایشیا کپ سے باہر کردیا جس کے باعث پاکستانی فینز میں شدید مایوسی چھا گئی اور کھلاڑیوں کو بھی اس شکست نے افسردہ کردیا ۔

ٹورنا منٹ سے باہر ہو نے کے بعد بابر اعظم کے ساتھی کھلاڑیوں پر غصہ کرنے کی خبریں سامنے آرہی ہیں ۔

بابر اعظم تیسری بار آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

ایک سپورٹس صحافی نے بتا یا ہے کہ سری لنکا سے میچ ختم ہونے کے بعد ڈریسنگ روم میں بابر اعظم کافی غصے میں دکھائی دئیے اور وہ ساتھی کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے خوش نہیں تھے۔

اس موقع پر بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے کہا کہ خود کو زیادہ سپر سٹار نہ سمجھیں ، ورلڈ کپ سر پر ہے ، اگر ہمیں ایک ہو کر کھیلتے تو سری لنکا سے میچ جیت سکتے تھے ۔