
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈکون نے بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ میں کتنا معاوضہ لیا سامنے آگیا۔
میگا اسٹار دپیکا پڈکون نے ایک انٹرویو میں سپر ہٹ فلم ’جوان ‘ میں کام کرنے کے لیے لیے گئے معاوضہ کی تفصیل بتا دی۔
دپیکا پڈکون کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم ’جوان ‘ میں خصوصی کردار ادا کرنے کے لیے شاہ رخ خان سے کوئی معاوضہ نہیں لیا۔
شاہ رخ خان کی فلم جوان نے ریلیز سے قبل ہی 125کروڑ کا بزنس کر لیا
دپیکا پڈکون نے مزید کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کا بہت خیال کرتے ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اور میں ایک دوسرے کے لیے لکی ہیں ۔
شاہ رخ خان کے ساتھ 2017 کی بلاک بسٹر فلم ’ اوم شانتی اوم‘ سے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی ادکارہ اب تک شاہ رخ خان کے ساتھ 5 سپرہٹ فلمیں کرچکی ہیں۔