
مقبوضہ کشمیر میں بدھ کے روز ملٹری آپریشن کے دوران زخمی ہونے والا بھارتی فوجی آج اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے نتیجے میں اس آپریشن میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 4 ہوگئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے دو روز قبل ایک ملٹری آپریشن کیا تھا جس میں کرنل من پریت سنگھ، میجر آشش دھون چک اور ایک ڈی ایس پی مارے گئے تھے۔
اس آپریشن میں دو فوجی گولیاں لگنے سے شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔جن میں سے ایک نے آج دورانِ علاج دم توڑ دیا۔ فوجی آپریشن میں مارے گئے بھارتی فوجیوں کی تعداد 4 ہوگئی۔
بھارتی ریاست منی پور میں فسادات کی تازہ لہر،6افراد ہلاک
آپریشن ختم ہونے کے بعد پتا چلا کہ ایک اہلکار لاپتا ہے۔ کشمیر پولیس اور بھارتی فوج نے اپنی ساتھی کی تلاش کے لیے کئی سرچ آپریشنز کیے لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارتی فوج کے ملٹری آپریشن میں تربیت یافتہ کتا بھی ہلاک ہو گیا تھا جب کہ بھارتی وزارت دفاع نے اس آپریشن میں ایک عسکریت پسند کی ہلاکت کا بھی دعویٰ بھی کیا تھا ۔