سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دہشتگردی دفعات کے تحت نیا مقدمہ درج

سابق وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دہشتگردی سمیت 20 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

لاہور کے تھانہ ریس کورس میں انسپکٹر ریحان انور کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس اور کئی پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا گیا ہے۔

وہ کون سی قوتیں ہیں جو عمران خان کو تحفظ فراہم کر رہی ہیں؟مولانا فضل الرحمان

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان نے عمران خان کے اکسانے پر ریاستی اداروں پر حملہ کیا اور پیٹرول بموں سے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

زمان پارک میں پولیس کمانڈو ز کی موجودگی کا معاملہ :آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید وزیر کو عہدے ہٹا دیا گیا

ایف آئی آر میں ٹریفک روکنے ، انتشار پھیلانے،جان سے مارنےکی دھمکی ،خوف و حراص پھیلانے اور مجرموں کو پنا ہ دینے جیسی دفعات لگائی گئیں ہیں۔

پولیس کے مطابق نامزد ملزمان عوام الناس کے لیےپریشانی پیدا کرنے کا موجب بنے،عمران خان اور اسکی حمایتوں پر مجرمانہ سازش کی دفعہ بھی لگائی جا چکی ہے۔