
وفاقی وزیر ریلوےخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور سابق آئی جی گلگت بلتستان کے خلاف مسلح بغاوت پر کارروائی عمل میں آنی چایئے۔
خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ گلگت پولیس کے اہلکار کس قانون کے تحت سابق وزیر اعظم عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور ہیں۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دہشتگردی دفعات کے تحت نیا مقدمہ درج
جی بی پولیس نے پنجاب اور اسلام آباد پولیس پر سرکاری بندوقیں کس کے کہنے پر تانیں ، اس غیرقانونی اقدام کا حساب دینا ہوگا۔
GBپولیس کےمسلح اھلکارکس قانون کےتحت سابق وزیراعظم کی حفاظت پرمامور ھیں؟
GBپولیس نے پنجاب اوراسلام آباد پولیس پرسرکاری بندوقیں کس کے کہنےپرتانیں ؟
سابق وزیراعظم،وزیر اعلٰی GBاور سابقہ IG GBکیخلاف مسلح بغاوت کرنےاور ریاست میں ریاست بنانے کےسنگین جرم کیخلاف قانونی ایکشن لازم ھے— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) March 16, 2023
خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور سابق آئی جی گلگت بلتستان کے خلاف کھلم کھلی بغاوت کرنے اور یاست میں ریاست بنانے پر سخت کارروائی ہونی چاہیے۔