مودی بڑھکیں مارتے رہے اور پاکستان نے بھارت کو گھرمیں گھس کر مارا:کانگریس رہنما

بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما جندر سُکھ جند رندھاوا نے وزیر اعظم مودی کو آڑے ہاتھوں میں لیتے ہوئےپلوامہ حملے کو ڈرامہ کرار دے دیا۔

بھارتی میڈٖیا کے مطابق جےپور میں کانگریس کے اجتماع میں خطاب کے دوران سُکھ جندر سنگھ رندھاوا نے پلوامہ ڈرامے کا پردہ چاک کردیا۔

انہوں نےکہا کہ 4 سال گزرجانے کے باوجود پلوامہ حملے کی انکوائری رپورٹ کیوںسامنے نہیںآ سکی ہے۔

سُکھ جندر سنگھ رندھاوا نے کہا کہ مودی نے پلواما حملہ الیکشن جیتنے کیلئے تو نہیں کروایا تھا ،کیونکہ اس واقعے کے بعداپریل 2019 میں ہونے والے انتخابات میںمودی نے پلواما حملے کو بنیاد بنا کرہندو ووٹرز کی ہمدردی سمیٹی اور الیکشنز میں کامیابی حاصل کی۔

کانگریس کے رہنما نے مزید کہا کہ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ پلواما حملہ کسی سیاسی فائدے کیلئے تو نہیں کروایا گیا تھا۔مودی جی نے کہاتھا کہ گھر میں گھس کر ماریں گئے الٹا پاکستان نے گھر میں گھس کر ڈھیر کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ مودی ہندوستان کا بیڑہ غرق کر رہا ،اگر یہ شخص اقتدار میں رہا تو ہندوستان تباہ ہو جائے گا، مودی کے ہوتے ہوئے ہم غلامی کی طرف جا رہےہیں۔کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ مودی خاص طور اڈوانی کو ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح ہندوستان کو برباد کرنے کیلئے لائے ہیں۔

کانگریس کے رہنما کی جانب سے آئینہ دیکھانے پر جےپی رہنما آگ بگولا ہو گئے اور مودی کے خلاف کانگریس رہنما کے ان بیانات کوغداری سے تشبیہہ دے دی۔