
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ عمران خان جیل سے نہیں بلکہ رانا ثناء اللہ کے غیر قانونی ارادوں سے خوفزدہ ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف بھی وارنٹ گرفتاری جاری ہیں لیکن انکی گرفتاری پر کوئی شور نہیں مچا رہا نہ ریاستی ادارے حرکت میں آ رہے ہیں۔
عمران خان،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور سابق آئی جی جی بی کے خلاف بغاوت کی کارروائی ہو گی : سعد رفیق
عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری فوری ختم کیے جائیں، عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم اپنے قائد کو رانا ثناء اللہ جیسے شخص کے حوالے نہیں کر سکتے ہیں، عمران خان انکے ہاتھوں محفوظ نہیں ہیں۔
وہ کون سی قوتیں ہیں جو عمران خان کو تحفظ فراہم کر رہی ہیں؟مولانا فضل الرحمان
سی سی پی او اسلام آباد اپنی شیلنگ سے بے ہوش ہوگیا، پاکستان بڑے بحران کا شکار ہے۔انتظامیہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے ، زمان پارک میں ہر طرف شیلنگ کی بو ہے، شیلنگ کی وجہ سے نہ صرف زمان پارک بلکہ گردونواح کی آبادی اور بالخصوص بچے بھی متاثر ہیں۔