پنجاب میں عام انتخابات:مریم نواز نےلاہور اورگوجرانوالہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز 3 حلقوں سے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ۔

پا رٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز پی پی 149، پی پی 153 اور پی پی 173سے الیکشن لڑیں گی ،اور اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزرنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کے دفتر میںجمع بھی کروا دی ہے۔

یہ فیصلہ مریم نواز نے پارٹی اجلاس میں مشاورت کے بعد کیا ہے۔لاہور کا پی پی 173 کا حلقہ بلال یاسین والا حلقہ ہے جو موہنی روڈ وغیرہ پرمحیط ہے،پی پی 173 والا حلقہ مریم نواز کی والدہ بیگم کلثوم نواز کا بھی آبائی حلقہ تھا۔مریم نواز کے کاغذات نامزدگی ایڈوکیٹ محمد اسماعیل نے جمع کروائے۔

پی پی 149 نیا حلقہ ہے ،اس کا پراناحلقہ پی پی 153 ہے اور اس حلقے سے خواجہ عمران نذیر والا رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے، پی پی 149 میں چائنہ اسکیم اور بھوگیوال روڈ وغیرہ کے علاقے شامل ہیں۔

مریم نواز کے گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 63 سے کاغذات نامزدگی مکمل کرکے جمع کروا دیے گئے ہیں،گوجرانوالہ کا حلقہ پی پی 63 سابق لیگی ایم پی اے چوہدری اقبال کا حلقہ ہے۔