
بھارتی میڈیا کے مطابق آرمی ہیلی کاپٹر کسی مخصوص ملٹری آپریشن کے دوراناروناچل پردیش میں بومڈیلا کے مقام پر گر کر تباہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح 9 بج کر 15 منٹ پر ہیلی کاپٹر کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل مہیندرا راوت نے یہ بیان جاری کیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی مغرب میںمنڈالا کے قریب تباہ ہونے کی اطلاع ہےاوراس ضمن میں سرچ آپریشن بھی شروع ہو گیا ہے۔
اس سے قبل عراق کے شمالی صوبے میں ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعےمیں 7افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
عراقی میڈیا کے ذرائع کے مطابق تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر ترک فوج کا تھا۔میڈیا کے مطابق عراق کے شمالی صوبے دحوک میںایک ہیلی کاپٹر آئل فیلڈ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے، اس واقعے میں کم ازکم 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔