
ترکی زلزلےسے متاثرہ علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ سیلابی ریلوں میں بہہ جانے والے متعدد رہنما لاپتہ ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ترکی کے متاثر ہ علاقے ادیامان اور شانلی عرفہ میں منگل کی رات سے ہونےوا لی بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شانلی عرفا میں 111 ملی میٹر بارش ہوئی۔
سیلاب سے مختلف حادثات میں عارضی پنا ہ گاہوں میں مقیم 12 افراد سانلی عرفہ اور ایک سالہ بچے سمیت دو افراد ادیامان میں جاں بحق ہوئے، دوسری جانب دونوں علاقوں میں سیلابی ریلے میں متعدد افراد اور گاڑیاں بھی بہہ گئی۔
یاد رہے کہ ترکیہ میں رواں سال فروری میں آنے والے خافناک زلزلے میں 45 ہزار کے قریب لوگ ہلاک ہوئے تھے۔