میری گرفتاری عدالت میں پیشی کے لیے نہیں ،مارنے کے لیے ہے:عمران خان

فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کا کہنا ہے مجھے عدالت میں پیش کرنے کے لیے گرفتار نہیں کیا جا رہا بلکہ یہ مجھے گرفتار کر کے مارنا چاہتے ہیں ۔

لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں 18 مارچ کو عدالت میں پیشی کے لیے جاؤں گا۔

عدلیہ سمیت ہر ادارے میں تقسیم ہے،کبھی اتنے مخدوش حالات نہیں دیکھے:وزیر اعظم

عمران خان نے کہا کہ میں کبھی بھی عدالت میں پیشی کے لیے انکار نہیں کیا۔میں قانون کی بالا دستی اور حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں ۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دہشتگردی دفعات کے تحت نیا مقدمہ درج

انہوں نے کہا کہ جب میں نے پہلے ہی کہہ دیا کہ میں عدالت میں پیشی کے لیے جاؤں گا پھر پتہ نہیں کیوں یہ سارا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے؟مجھے ایسی جگہ پیشی کے لیے بلایا جا ررہا ہے جہاں مجھے سکیورٹی خدشات ہیں ۔

عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ الیکشن 90 دنوں میں کرانا ضروری ہیں ۔ انتخابات میں ایک دن کابھی التوا نہیں ہونے دیں گے۔اگر ایسا ہوا تو پھی آئینی تحریک چلائیں گے۔