
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی قیادت کی ذمہ داریاں دینے والے کپتان بابر اعظم نے اپنی کامیابیوں کےراز کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر 500 سے 600 گیندیں کھیلتا ہوں تاکہ شارٹس پر گرفت حاصل کر سکوں ۔
پشاور زلمی کیجانب سے جاری کردہ پوڈ کاسٹ میںبابر اعظم نے کہاہے کہ میچوں میں اچھی کارکردگی دیکھانے کیلئے سخت پریکٹس کی ضرورت ہوتی ہےانہوں نے کہا ہے کہ تنقید ہوتی رہتی ہے لیکن میں نے سوچا ہےکہ اپنے بلے سے جواب دوں۔
اسٹرائیک ریٹ میں تبدیلی لانےکی کوشش کرتا ہوں لیکن ٹائم لگتا ہے۔
واضح رہے کہ کپتان بابراعظم ٹی20 میں سلو ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کرنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں ، بہرحال انکی ٹیم پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرچکی ہے۔