
انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی پیشی پر جو ڈیشل کپلیکس اور ہائی کورٹ میں ہنگامہ آرائی کے ملزمان کو باعزت بری کر دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جوادعباس حسن نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ۔
جوڈیشل کملیکس کے 11 ملزمان کو بری کر دیا ہے، جبکہ ہائی کورٹ میں ہنگامہ آرائی کرنے والے 16ملزمان کو بھی باعزت بری کر دیا ہے۔عدالت نے جن کارکنان کی موقع پر موجودگی ثابت نہ ہو سکی ہے انکو بری کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
پولیس کی جانب سے شناخت پریڈ رپورٹ کی روشنی میں بریت کا فیصلہ سنایا گیا ہے، اس ضمن میں دیگر ملزمان کی 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی ہے۔