حکومت ایک لیٹر پیٹرول پر25 اور ڈیزل پر64 روپے ٹیکس وصول کرتی ہے

پیٹرول ٹیکس

پاکستان میں پٹرول کی بنیادی قیمت 252 روپے 13 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ حکومت ٹیکسز اور لیوی کی مد میں عوام سے 79 روپے 25 پیسے فی لیٹر وصول کر رہی ہے۔

جولائی میں حکومتِ اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کے تحت ایک لیٹر پر پی ڈی ایل کی مد میں 60 روپے وصول کیے جانے ہیں۔ پٹرولیم لیوی کی شرح 60 روپے فی لیٹر ہے۔

حکومت نے پٹرول پر فریٹ مارجن بھی ایک روپے 60 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا، جس کے بعد فریٹ مارجن 3 روپے 77 پیسے سے 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر ہو گیا۔

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ:جماعت اسلامی کا دھرنے کا اعلان

پٹرول پر تیل کمپنیوں کا مارجن 6 روپے سے بڑھا کر 6 روپے 47 پیسے اور ڈیلرز کا مارجن 7 روپے سے بڑھا کر 7 روپے 41 پیسے فی لیٹر کر دیا ہے۔

حکومت ڈیزل پر 64 روپے 11 پیسے فی لیٹر ٹیکسز لیوی وصول کر رہی ہے جبکہ ڈیزل کی بنیادی قیمت 266 روپے 5 پیسے فی لیٹر ہے، ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 41 پیسے بڑھا کر 7 روپے 41 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔