
نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر اور نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں، ایف آئی آرز بھی درج کی گئی ہیں، واجبات کی وصولی میں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بجلی چوری پچھلے کئی سالوں سے ہو رہی تھی لیکن اسے پکڑا نہیں جا رہا تھا، 10 دن پہلے ہم نے اس کے خلاف مہم شروع کی اور یہ جاری رہے گی۔
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ:جماعت اسلامی کا دھرنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں پٹرول کی قیمت 331، بھارت میں 381، سری لنکا میں 391 اور بنگلہ دیش میں 345 روپے فی لٹر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر انٹر بینک میں 298 روپے پر آیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈالر نیچے نہ آتا تو پٹرول کی قیمت پر منفی اثر پڑتا، ڈالر میں کمی کا فائدہ اگلے ماہ سامنے آئے گا، پٹرولیم مصنوعات چونکہ ہم درآمد کرتے ہیں اس لئے قیمت میں ردوبدل کرنا پڑتا ہے، دنیا بھر میں پٹرول کی جگہ الیکٹرانک وہیکلز کا استعمال عام ہو رہا ہے۔