
سپر سٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان ٹائیگر ورسز پٹھا ن فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیاکے مطابق دونوں اسٹارز کو نئی فلم کی اسکرپٹ پچھلے ماہ سنایا جاچکا ہے، رواں برس نومبر سے فلم کی تیاری شروع ہوجائے گی جبکہ 2024 کے مارچ سے شوٹنگ کا آغاز ہوگا۔
فلم کا اسکرپٹ کو شاہ رخ خان اور سلمان خان دونوں کی رضامندی سے منظور کیا گیا ہے۔
سلمان خان گھر میں میرا بیان سنتے ہیں:مولانا طارق جمیل
اس فلم کوبالی ووڈکیلئے سنگ میل کہا جا رہا ہے کیونکہ کرن ارجن کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ سلمان اور شاہ رخ کسی میگا فلم کیلئے اکٹھے ہو رہے ہیں۔