بھٹو زندہ نہیں مر چکابس پیپلز پارٹی والوں کو نظر نہیں آتا:حنیف عباسی

الیکشن کے ممکنہ طور پر قریب آتے ہی ماضی کی حلیف جماعتیں ایک بار پھر آمنے آچکی ہیں، پیپلزپارٹی ن لیگ پر تنقید کررہی تو ن لیگ بھی بھرپور جواب دے رہی ہے۔

اسی سلسلے میں لیگی رہنما حنیف عباسی بھی میدان میں آگئے، کہتے ہیں پیپلز پارٹی کی کارکردگی ہمیشہ صفر بٹہ صفر رہی ہے، لیگی رہنما چودھری تنویر کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا تھا پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے ،ہم نے کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جا کر الیکشن لڑنا ہے، ہم نے کارکردگی پر کام کیا ہے جبکہ ،پیپلز پارٹی کی کارکردگی ہمیشہ صفر رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھٹو زندہ نہیں مر چکا ہے یہ پیپلز پارٹی والوں کو نظر نہیں آتا ،اگر عوام کی خدمت کرتے تو آج الیکشن کیلئے اتنا ڈر نہ رہے ہوتے ۔

پرویزالٰہی اڈیالہ جیل سےرہا ہوتے ہی ایک اورکیس میں گرفتار

حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ وہ جو کہتا کہ جیل میرا سسرال ہے آج کل کہیں نظر بھی آرہا ہے ،اسکا کچھ معلوم نہیں کہا ں چلا گیا ؟۔

21 اکتوبر نواز شریف کا استقبال کیا جائے اور نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بننے جارہے ہیں ، نواز شریف کے دور میں ملک میں اتنی مہنگائی نہیں تھی ۔