گریڈ 18تک کے افسران کے اے سی استعمال کرنے پر پابندی عائد

سرکاری دفتر میں اے سی

پاکستان ریلوے میں بجلی بچت پروگرام کے تحت گریڈ 18 تک کے ریلوے افسروں پر دفاتر میں اے سی استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ۔

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی بحران کے پیش نظر ریلوے حکام نے گریڈ 18 تک افسروں کو دفاتر میں اے سی استعمال کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے کے تمام ڈویژنوں کے ڈی ایس سمیت ورکشاپس،ریلوے فیکٹریوں ادیگر دفاتر میں گریڈ 18 تک کے ریلوے افسروں کواے سی استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

موٹر وے پر گاڑی کی ڈگی سے 2 لاکھ ڈالرز برآمد

پاکستان ریلوے میں بجلی کی بچت کے لئے حکومتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے جس کے تحت گریڈ 19 سے اوپر ریلوے افسروں کے دفاتر میں بھی صبح 8 بجے سے 11 بجے تک اے سی کے استعمال کرنے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے ۔

گریڈ 19 سے اوپر ریلوے افسروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 11 بجے سے قبل اپنے دفاتر میں اے سی استعمال کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے ، اب گریڈ 18 تک کے ریلوے افسروں پر دفاتر میں اے سی استعمال کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔