
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہ اہےکہ عمران خان کی گھبراہٹ کا یہ عالم ہے کہ چہرے پر زردی چھائی ہوئی ہے
اگر عمران خان عدالتوں میں قانونی طور پر پیش ہو کراپنے کیسزز کا سامنا کرتےاور آئینی راہ اختیار کرتےتو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ ذرائع کے مطابق رہنما (ن) لیگ اوروفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ رعایت برتی گئی ،لیکن انہوں نے اسکا ناجائز فائدہ اٹھایا ۔
پاکستان کا کوئی بھی شہری اگر قانون توڑے گا تو قانون اپنارستہ اختیار کرے گا،کیا اسلام آباد پولیس نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہیںکرانی ہے ؟ تو کس نے کروانی ہے، پولیس اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے زمان پارک میں کھڑی تھی لیکن اس پر پتھراؤکیا گیا ۔عمران خان نے یہ پہلی بار نہیں کہا کہ وہ ڈریکولا بن گئے ہیں،
بلکہ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں پی ٹی آئی کی شکل میں آر ایس ایس موجود ہے۔عام شخص کیلئے پاکستان اور ہے اور عمران خان کا پاکستان اور ہے،ہم نےسارے تماشے بھگتے ہیں لیکن روئےنہیں ہیں۔