زمان پارک میں ریاستی اداروں کو چیلنج کیا جا رہا ہے ، مریم اورنگ زیب

وفاقی وزیر اطلات مریم اورنگزیب نے برطانوی نشریاتی اداراے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس صرف کرپشن کیسزز کی بنیاد پر عمران خان کی گرفتاری کیلئےعدالتی احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے کارروائیاں کر رہی ہے۔
پولیس کے پاس کوئی بھی ہتھیار نہیں ہے لیکن عمران خان کے کارکنوں کی جانب سے پولیس پر ڈنڈے، پیٹرول بموں اورپتھروں سے مارا گیا۔
مریم اورنگزیب کا یہ کہنا تھا کہ اس مجرمانہ فعل کی وجہ سے ڈی آئی جی آپریشنز سمیت 65 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔
عمران خان اپنی گرفتاری سے بچنے کیلئے بچے، خواتین اور کارکنان کو ڈھال بنائے ہوئے ہے،اور انکو اپنے مکروح مقاصد کی تکمیل کے لیے استعمال کررہا ہے۔
وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ عمران خان کو کئی بار عدالت نے بلایا کہ اپنی بےگناہی ثابت کریں لیکن وہ نہیں آئے ،عمران خان غیر قانونی عمل سے پاکستان کی عدالتوں پر اثرانداز ہونا چاہتے ہیں،آئینِ پاکستان میں قانون سب کیلئے برابر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ذرا تصور کریں کہ برطانیہ میں سیاسی جماعت کا کو ئی رہنما اپنے پارٹی ورکرز کو سڑکوں پر تشدد پر اکسائے اور خود گھر پر چھپ کر بیٹھے تو کیا ہوگا، عمران خان کو ملک میں خانہ جنگی، تشدد، انارکی کوپروان چڑھانے کی بالکل اجازت نہیں دی جا سکتی۔