آئی ایم ایف نے پاکستان کو لانگ رینج میزائل پروگرام روکنے کا کہہ دیا، فواد چودھری

سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ معاشی ٹیم سے آئی ایم ایف کا معاہدہ نہیں ہو سکے گا۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارملکی معیشت برباد کرنے کے بعد اب ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے میں مصروفِ عمل ہیں۔اسحاق ڈار کے گذشتہ بیان سےپاکستان میں نئے بحران کیطرف اشارا ہے ، پاکستان کی تباہی کا سلسلہ جو مفتاح اسماعیل نے شروع کیا تھا اسکا اختتام اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔
اسحاق ڈار کی وجہ سے آئی ایم ایف اور باقی اداروں سے تعلقات خراب ہوئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دعوی ٰکے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو لانگ رینج میزائل پروگرام کو فروغ دینے سے روک دیا ہے۔
انکا مزید یہ کہنا تھا کہ ہر طرف عمران خان ، عمران خان کی آوازیں گونج رہی ہیں۔فواد چوہدری کا مزید یہ کہنا تھا کہ ،ملکِ پاکستا ن میں مہنگاہی کی شرح اس قدر بڑھ چکی ہے کہ والدین بچوں کو موٹرسائیکل کے بجائے پیدل چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں، ملک میں انتشار سر اٹھا چکا ہے اور اس سب کا ذمہ دار شہباز شریف کو قرار دیا جا رہا ہے