عمران خان پرریاست سختی نہیں کرنا چاہتی اس لیے وہ گھر بیٹھے ہوئے ہیں، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ عمران خان پرریاست سختی نہیں کرنا چاہتی اس لیے وہ گھر بیٹھے ہوئے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ عدالتوں نے جو عمران خان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہوئے ہیں عمرا ن خان کو چاہیے کہ انکا سامنا کرے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر سابق وزیر اعظم قانون کی بالا دستی کو خاطر میں نہیں لائیں گئے تو عوام کیسے لائے گئی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ سیاست میں سیاستدانوں کو تکلیفیں پہنچتیں ہیں،سیاست دان جیل بھی جاتے ہیں ،نواز شریف بیرونِ ملک علاج کیلئے گئے ، سپریم کورٹ نے نواز شریف کو سیاست سے الگ کیا ہواہے۔
انکا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، ملکی حالات سے متعلق لاپرواہی کی جارہی ہے، ہم نے ملکی حالات کی خاطر توجہ دلانے کی بھرپور کوشش کی ، نہ ہم کسی پر تنقید کرتے ہیں اور نہ کسی پر تنقید کرنے کے خواہ ہیں۔
ہم مسائل کی نشاندہی کررہے ہیں کہ کوئی مناسب حل نکلے،سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ پر ملکی مسائل پر بات ہونی چاہیے۔
انکا مزید یہ کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان کو چاہیے کہ وہ نیب کیسز پر توجہ دیں،اسحاق ڈارنیشنل سیکیورٹی کمیٹی اورپارلیمنٹ کو چاہیے کہ ان کیمرہ سیشن میں بات کریں، تمام ممالک اپنے اثاثوں کی حفاظت کرے اور حکمران ملکی مفادات کا تحفظ کریں