
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بگڑا ہوا بچہ پوری ریاست پرحملہ آور ہے، عمران خان کو پکڑناصرف 5 منٹ کا کام ہے ، ریاست صرف خون خرابہ نہیں چاہتی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں اہل صحافت میں پر تشددکیا گیا اور انکے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا۔عمران خان بڑی ہمت کے ساتھ جھوٹ بولتا ہے ، اگر جھوٹا نہیں ہے تو عدالت میں آئے اور مقدمات کا سامنا کرے ۔
انکا کہنا تھا کہ میںجھوٹے مقدمات میں 100 سے زائد مرتبہ عدالت میں پیش ہوئی لیکن سامنا کیا اور باعزت بری ہو گئی۔
یہ شخص بزدلوں کی طرح زمان پارک میں بیٹھا ہوا ہے اور عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا رہا ہے، یہ ملک ِ پاکستان کیلئے شرم کا مقام ہے۔
مریم نواز نے مزید یہ کہا کہ عمران نیازی نے پاکستان کو سفارتی سطح پر بےتحاشا نقصان پہنچایا ،اس نے ریاستی رٹ کو چیلنج کیا اور پاکستان میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزرمریم نوازکامزید یہ کہنا تھا کہ عمران نیازی اپنے حواریوں کو اداروں کے خلاف اکسا رہا ہے ، اس شخص کی بیساکھیاں جانے کےبعد ہر چیز کھل کر سامنے آرہی ہے۔