جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ:دفعہ 144 نافذ150افراد گرفتار

جڑانوالہ میں حالات

جڑنوالہ: پنجاب کے شہر جڑنوالہ میں توہین مزہب کے مبینہ واقعے پر مشتعل افراد نے چار گرجا گھروں ، کئی مکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی ، پولیس نے سو سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر جڑنوالہ میں توہین مذہب واقعے کیخلاف اہل علاقہ مشتعل ہوگئے ، مشتعل افراد نے چار گرجا گھروں ، کئی مکانو ں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی ، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سو سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا اوشہربھر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی ہے ۔

پنجاب حکومت نے واقعے کی فوری اعلیٰ کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ سوچی سمجھی سازش کے ذریعے سے اس سانحے کو پلان کیا گیا ، سائنٹیفک انداز سے سارے معاملے کا نوٹس لے رہے ہیں ، بیوروکریسی سمیت تمام ریاستی ادارے متحرک ہیں ۔

واقعے پر مشتعل مظاہرین نے سخت رد عمل دیا جسے کنٹرول کر لیا گیا ،ترجمان پنجاب حکومت عامر میر نے کہا کہ صورتحال اب بہتری کیجانب گامزن ہے ، اس واقعے میں نہ تو کوئی افراد ہلاک ہوا، نہ زخمی ہوا، لیکن جلاؤ گھیراؤ کی ذریعے امن و امان کی صورتحال کو خراب کیا گیا۔

مزید یہ کہ ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ اس منظم سازش میں ملوث تمام سازشی کرداروں کو گرفتار کر کے منظرعام پر لایاجائے گا۔