
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان میں جتھوں اورتشدد کی سیاست کر رہا ہے، سیاست میں ہمیشہ بات چیت ہوتی تشدد نہیں ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ زیادتی نہیں ہو ر ہے بلکہ وہ پاکستان کی عدالتوں اورقانون کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں ، پاکستان میں افراتفری اور انتشار پیدا کر کے دینا کو بتایا جارہا ہے کہ انکے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔
عمران خان کے نزدیک نواجوانوں کی زندگی کی کوئی اہمیت نہیں ہے ، عمران خان پاکستان میںلاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستان کے آئین اور پاکستان کے قانون کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔
عمران خان لاشوں کے ذریعے اپنی سیاست چمکانا چاہتے ہیں، نہتے پولیس اہلکاروں پر اسکے کارکنان نے پیٹرول بموں سے حملے کیے جس سے لاتعداد پولیس لازمین زخمی ہوئے