
لاہور زمان پارک میں پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنان کے مابین ہونے والی جھڑپوں کے درمیان کارکنان کی جانب سے گاڑیوں اورٹریفک سیکٹر جلانے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے 3 واٹر کینن اور پولیس کی 10 گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کی خبر سامنے آئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ایک بس کو تھوڑا جبکہ واٹر کینن کو مکمل جلا یا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 3 واٹر کینن کا ساڑھے 58 لاکھ کا نقصان ہوا ہےاور 42 لاکھ50پچاس ہزار کی مالیت کا واٹر کینن مکمل طور پر جلا دیا گیا ہے۔
زمان پارک میں سرکاری املاک کا 1 کروڑ 10 لاکھ 90 ہزار کا نقصان ہواہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ٹریفک سیکٹر شادمان میں 8 موٹر سائیکلیں جلا دی گئی، جن کی مالیت 23 لاکھ روپے تھی۔
وائر لیس سیٹس اور کمیونیکیشن سسٹم کو35 لاکھ جبکہ کیمرے ، کمپیوٹرسسٹم اورچھتریو ں کی مد میں 11 لاکھ کا نقصان ہوا۔
رپورٹ کے مطابق لگنے والی آگ نے سرکاری ریکارڈ کو بھی نقصان پہنچایا ہے کہ جس میں3 سال کا ریکارڈ جل گیا، ٹکٹنگ کا ریکارڈ اور شہریوں سے چلان کی صورت میں لیے گئے ریکارڈ بھی نظرِآتش ہو گئے۔اس رپورٹ میں مزید یہ بتایا گیا ہے کہ 50 سے زائد پولیس اہلکار اور افسران بھی زخمی ہوگئے