
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ یہ تو اب واضح ہو گیا ہے کہ لاہور میں کیا جانے والا محاصرہ میری عدالت حاضری کو یقینی بنانے کیلئے نہیں بلکہ مجھے جیل لے کرجانے کیلئے تھا تاکہ میں الیکشن کی مہم نہ چلا سکوں۔
It is now clear that, despite my having gotten bail in all my cases, the PDM govt intends to arrest me. Despite knowing their malafide intentions, I am proceeding to Islamabad & the court bec I believe in rule of law. But ill intent of this cabal of crooks shd be clear to all.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 18, 2023
ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ یہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ پی ڈی ایم مجھے تمام کیسزز میں ضمانت حاصل کرنے کے باوجود بھی گرفتار کروانا چاہتی ہے۔
انکے خطرناک عزائم سے خوب واقف ہوں میں ابھی اسلام آباد جارہا ہوںکیونکہ مجھے قانون کی بالادستی پر کامل یقین ہے،ان بدمعاشوں کے عزائم سب پرعیاںہیں۔
عمران خان توشہ خانہ کیس عدالت میںاسلام آباد پیشی کیلئے جا رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب لاہور پولیس نے زمان پارک پیش قدمی کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیاہے، پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کیجارہی ہے،کرینوں سے کیمپ اور دیگر چیزیں ہٹائی جا رہی ہے