عمران خان نے حادثےکے بعد اہم بیان جاری کر دیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےحادثےکے بعد یہ بیان جاری کیا ہے ۔
عمران خان نے وڈیو میں یہ بیان جارہی کیا ہے کہ میرے پاکستانیوں میں اس وقت اسلام آباد عدالت جارہا ہوں اور بدقسمتی سےحادثہ ہوگیا جسکی وجہ سےمیں لیٹ ہو گیا ۔

انہوں نے مجھے گرفتار کرنے کا پورا پلان بنایا ہوا ہے کہ اس سے انکی بدنیتی ثابت ہو جاتی ہے۔
میں اسلام آباد کی عدالت میں جا رہا ہوں لیکن انہوں نے پیچھے سے میرے گھر میں حملہ کر دیا ہے، انکا مقصد مجھے جیل ڈالنا ہے ناکہ عدالت میں پیش کرنا ہے۔
کیونکہ جیل میں مجھے ڈالنے کی باقاعدہ میاں نواز شریف سے ڈیل ہو چکی ہے، تاکہ میں الیکشن میں حصہ نہ لے سکوں۔
مجھے پتہ ہے کہ یہ مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیںلیکن میں پھر بھی قانون کی بالادستی کو تسلیم کرتے ہوئے عدالت جا رہا ہوں۔
میں اپنی قوم کو بتانا چاہ رہاہوں کہ اقتدار میں یہ لوگ ڈاکو اور چور ہیںاور جنہوں نے یہ لوگ بٹھائے ہیں انکا بھی احتساب قریب ہے۔
عمران خان کا مزید یہ کہنا تھا کہ اس ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے ، ملک میں جنگل کا قانون ہے