
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگ زیب نے کہا کہ عمران خان اپنے مفادات کی خاطر آئین توڑنے اور سازش کرنے میں بالکل عار محسوس نہیںکرتے ہوئے ہیں،آج ایک چور ، جھوٹا اور دہشتگرد کھلے عام گھوم رہاہے۔
انہوں نے کہا کہ آج توشہ خانہ کیس میں فردِ جرم عائد ہونی چاہیے، سپریم کورٹ نے بھی عمران خان کےاسمبلیاں توڑنے کے اقدام کو خلاف آئین کہاہے۔
عمران خان متعدد بار سماعتوں میں غیر حاضر ہوئے لیکن پھر بھی ریلیف ملتا رہا۔
مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ جب بھی عدالتیں عمران خان کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتیں ہیں تو یہ اپنی بیماریوں کا رونا رونے لگ پڑتا ہے۔
ٹیریان ، فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کے جرائم عوام کے سامنے ہیں،ایک شخص ڈنڈے اور کلاشنکوف سے عدلیہ کو مرعوب کرنا چاہتا ہے۔ایک بندہ پولیس پر پیڑول بمب گراتا ہے، ڈنڈا لہرا کر عدالت میں جاتا ہے،65 پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیتا ہے ایسے شخص کو بھی عدالتوں سے ضمانت مل جاتی ہے