روسی صدر کے خلاف کریمنل کورٹ نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق روس نے آئی سی سی میں لگائے گئے تمام الزمات کو بے بنیادقرار دے دیا۔
آئی سی سی نے روسی صدر کے خلا ف گرفتاری کا وارنٹ بچوں کو غیر قانونی طریقے سے یوکرین سے روس منتقل کرنے کے مبینہ الزامات جاری کیے گئے ہیں۔
آئی سی سی کے تحت ان ہی الزامات کی بنیاد پر روسی کمشنر برائےچائلڈ رائٹس ماریا بلووا کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کیے ہیں۔
روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کا یہ کہنا تھا کہ عالمی عدالت کا فیصلہ ہمارے ملک میں کوئی قانونی حیثیت نہیں رکھتا ہے۔
انٹرنیشنل کریمنل کورٹ میں روسی پارٹی نہیں رہا ہے اس لیے انہوں نے کہاہے کہ روس کے صدر پر عالمی عدالت کا قانون لاگو نہیں ہوتا ہے،دوسری جانب یوکرین نے اس فیصلےکو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرینی صدارتیچیف آف سٹاف اینڈری یرمک نے پیوٹن کی گرفتاری تو صرف شروعات ہے