لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی8 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی ۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درج مقدمات میں 10 دن اور اسلام آباد میں درج مقدمات میں 7 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کی گئی ،اور انہیں 8 مقدمات میں گرفتار کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے، مزید یہ کہ ظلِ شاہ کیس میںبھی عمران خان کی27 مارچ تک حفاطتی ضمانت منظور کی لی گئی ہے۔
عمران خان کا کمرہ عدالت میں کہنا تھا کہ مجھ پر اتنے کیسز ہیں کہ سمجھ نہیں آتی کہ کیس کوکیسے ڈٖیل کریں ، اور میں نے تو صرف مناسب سیکیورٹی مانگی تھی۔
اس ضمن میں جسٹس سلیم شیخ نے جواب دیا ہےکہ عمران خان آپ کوخودپر نظرِ ثانی کرنی چاہیے، کیس آپکی طرف سے مس ہینڈل ہوا ہے اگر آپ قانونی رستہ ا ختیار کرتےہیں تو ٹھیک رہتا