نوکری نہ ملنے کے خوف سے بھارتی نوجوان نے خود کشی کر لی

پبلک سروس کا امتخان منسوخ ہونے کے بعد نوکری نہ ملنے پربھارت کے نواجوان نے دل برداشتہ ہو کر خود کشی کر لی ۔
اس جدید دور میں علم کا حصول کوئی مشکل کام نہیں ہے لیکن اسکی خاطرپاپڑ آج بھی بیلنے پڑتے ہیں،بھارت کے بی وائی نگر کے رہنے والے 32 سالہ نوین نامی نوجوان نے 11 جون کو دوبارہ امتخانات منعقد ہونے کا فیصلہ سن کردل برداشتہ ہوگیااور پھندے سے لٹک کرخود کشی کر لی ۔
اہل خانہ نے کہاکہ نوین کو لگا کہ اب نوکری ملنا محال ہے جسکی بنیاد پر اس نے اپنی تمام امیدیں ختم کردیں اور دل برداشتہ ہو گیا ۔
نوین گروپ -1 امتحان میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مین امتخان کیلئے منتخب ہوگیا تھااور وہ مین امتخان کی تیاری بھی کر رہا تھا۔
نوین نے اپنی خود کشی سے پہلےکے نوٹ میں یہ لکھا کہ میری موت کا ذمہ دار کوئی نہیں ہے کہ 6 سال سے نوکری کیلئے کوشش کر رہا تھا، گروپ-1 کے امتخان کی منسوخی کے بعدمزید نوکری ملنے کا کوئی امکان نہیں تھا، اس لیے میں زندگی سے بیزار ہو گیا