
بھارت کی ریاست آسام کی مقتدر جماعت بی جی پی کے لیڈر اور ریاست کے وزیر اعلیٰ نے مدرسوں کو بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔
اس نے اپنے اس اقدام سے اسلا م مخالف قوتوں کو خوش کیا۔
بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جاری ظلم اور زیادتیاں قابلِ افسوس ہے،بھارتی ریاست آسام کے وزیرِاعلیٰ نے ریاست سے اسلامی مدراس کو ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔
بسوا سرما کا کہنا ہے کہ وہ ریاست میں تمام اسلامی اداروں اور مدارس کو بند کرنے کا ارادہ رکھتےہیں۔
بھارتی ریاست کرناٹک میں عوامی ریلی میں آسام کے وزیر ِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہندوستان کو مدارس کی نہیں بلکہ کالجز، یونیورسٹیوں اور اسکولوں کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ نے آسام کی ریاست کے مدارس میں دی جانے والی تعلیم کی جانچ پڑتال کرنے کی بھی خواہش ظاہر کر دی ہے۔
یہ بات واضح رہے کہ مدارس میںاس وقت 3 ہزار کے قریب مدارس موجود ہیں،جم میں سے ہمانتا بسو ا کی حکومت پہلے ہی 600 مدارس کو بند کر چکی ہے۔