چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام 20 جولائی کو ہوگی

رویت حلال کمیٹی

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام 20 جولائی بروز جمعرات ہوگی۔

چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز اور دیگر حکام بھی شریک ہیں۔ چاند کی رویت سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں محرم کا چاند نظر آنے کے معمولی امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کوئٹہ میں موسم گردآلود ہونے کی وجہ سے محرم کا چاند نظر آنے کا امکان کم ہے۔ تاہم غروب آفتاب کے 39 منٹ تک چاند نظر آسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی ساحلی پٹی پر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے امکانات ہیں، کوئٹہ میں بادلوں کی وجہ سے بھی چاند نظر آنے کا امکان کافی کم ہے۔

اسلام آباد میں بھی محرم الحرام کا چاند دیکھنے کےلیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔