چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا گارڈ آف آنر لینے سے انکار

قاضی فائز عیسی

جسٹس قاضی فائز عیسٰی بطور چیف جسٹس پہلے کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئے، کورٹ پہنچنے پر سپریم کورٹ عملے نے انکا استقبال کیا، چیف جسٹس نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سماعت کیلئے سپریم کورٹ پہنچے جہاں عملے کی طرف سے گلدستہ پیش کرکے انکا استقبال کیا گیا۔ چیف جسٹس کے داخل ہوتے ہی ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

چیف جسٹس کی سپریم کورٹ آمد پر انہیں اسلام آباد پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا جانا تھا لیکن جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کردیا۔

گڈ بائےسازشیو،نواز شریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس:مریم نواز

اس موقع پر انہوں نےعملے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کا تعاون چاہیے۔ لوگ سپریم کورٹ خوشی سے نہیں آتے، اپنے مسائل حل کرانے کیلئے آتے ہیں۔ آنے والے لوگوں سے مہمان جیسا سلوک کریں۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےکہا کہ یقیناً کچھ لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے، انصاف کے دروازے کھلے اور ہموار رکھیں۔ آنے والے لوگوں کی مدد کریں۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ آج میری میٹنگز اور فل کورٹ ہے، آپ لوگوں سے تفصیلی ملوں گا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پندرہ رکنی فل کورٹ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔