بھارتی فوجی کی اپنے ہی کیمپ میں فائرنگ،ایک ہلاک دوسرازخمی

مقبوضہ کشمیر کے بانڈی پورہ فوجی کیمپ میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے اپنے ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان اہلکاروں کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی کیمپ میں فائرنگ کی آواز سے افسران اور اہلکار بدحواس ہوکر بھاگنے لگے۔ انھوں نے سمجھا کہ شاید باہر سے کسی نے حملہ کردیا ہے تاہم جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو دو اہلکاروں کو خون میں لت پت پایا۔

سرینگر:بھارتی فوجی نےسر میں گولی مار کر خود کشی کر لی