
پاکستان ریلویز نےعید میلادالنبی کی مناسبت سےسپیشل میلاد ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
میلادسپیشل ٹرین 19 ستمبر کو کراچی سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گی، میلاد سپیشل ٹرین کراچی سے براستہ لودھراں ،فیصل آباد، لالہموسی 20 ستمبرکو راولپنڈی پہنچے گی، پاکستان ریلوے کی جناب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
دوسری جانب ریلوے حکام نے ٹرین کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا، ریلوے انتظامیہ نے میل ایکسپریس ٹرینوں کے ساتھ پارسل ٹرین کرایوں میں اضافہ کیا ہے۔
ریلوے انتظامیہ نے فیول کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے کرایوں میں اضافہ کیا ہے۔ریلوے حکام نے ٹرین کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔