چوہدری سالک پرویزالٰہی کے حق میں بول پڑئے

چوہدری سالک

سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو بار بار گرفتار کرنے کی تشویش کا اظہار کر دیا۔

مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ بے شک پرویز الہی دوسری جماعت کے رکن و صدر ہیں، مگر انہیں ثبوت کے بغیر پکڑ کر ہراسمنٹ کرنا غلط ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ان کے خلاف کرپشن کے شواہد ہیں تو وہ سامنے آنے چاہیں، چوہدری شجاعت حسین کے ہمراہ پرویز الہی سے جيل ملاقاتوں میں سیاسی بات نہیں گلہ کیا۔

پرویز الٰہی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

پرویزالہی نے میری بات کی تائید کی، بولے جیل سے باہر آئوں گاتوسبٹھیک کر لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہی کو پارٹی میں واپس لانے کیلئے جیل میں ملاقاتیں نہیں کیں، شجاعت حسین ان کی خیریت دریافت کرنا چاہتے تھے ۔