دولہے کا مذاق مہنگا پڑ گیا،دلہن نےنکاح سے5منٹ بعدطلاق لےلی

5 منٹ بعد طلاق صرف

کویت میں ایک دلہن نے نکاح کے فوری بعد ہی عدالت سے نکاح فسخ کرنے کی درخواست کردی۔

مقامی اخبار کے مطابق نکاح کی قانونی کارروائی مکمل ہونے پر جوڑا عدالت سے نکل رہا تھا اسی دوران دلہن کسی چیز سے الجھ کر گر گئی۔ یہ دیکھ کر دولہا نے اسے ’غبیہ‘ (بے وقوف) کہہ دیا۔

دلہن اس مذاق پر ناراض ہوگئی۔ اس نے فوری طور پر جج سے فسخ نکاح کی درخواست کی۔جج نے درخواست قبول کرتے ہوئے نکاح کے ٹھیک5 منٹ بعد فسخ نکاح کی دستاویز جاری کردی۔

خبروں کے مطابق دولہے اور عزیزوں نے دلہن کو منانے کی کوشش کی لیکن دلہن نے کسی کی بات منانے سے نکار کر دیا۔