
ترجمان محکمۂ آثارِ قدیمہ خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ نمائش کا اہتمام چین کی وزارتِ ثقافت و سیاحت نے کیا ہے۔چین کے درالحکومت بیجنگ کے پیلس میوزیم میں ’سلک روڈ کے ساتھ گندھارا ورثہ‘ کے عنوان سے نمائش کا انعقاد کیا گیا۔اس نمائش میں کے پی، ٹیکسلا اور نیشنل میوزیم کراچی کے عجائب گھروں کی اشیاء رکھی گئی ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ بیجنگ کے میوزیم میں یہ نمائش 3 ماہ تک جاری رہے گی۔ترجمان محکمۂ آثار قدیمہ خیبر پختون خوا کے مطابق ہر سال 1 کروڑ 40 لاکھ سیاح اس میوزیم میں آتے ہیں۔