
کراچی کے علاقہ کیماڑی کی جامعہ مسجد میں شرارت کرنے پر نمازی نے بچے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے پر پولیس نے نمازی کوگرفتار کر لیا۔
خبروں کے مطابق جیکسن تھانے کے علاقے کیماڑی سموسہ گراؤنڈ کے قریب جامع مسجد میں شرارت کرنے پر نمازی نے کم عمر لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند کم عمر لڑکے مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے ایک دوست نے باہر سے آکر دوست کی آنکھ پر ہاتھ رکھ دیا۔
لڑکوں کے شور شرابے سے نمازی کو غصہ آگیا اور نمازی نے لڑکے پر تشدد شروع کر دیا۔
توبہ استغفار
جامع مسجد کیماڑی میں معصوم بچے پر تشدد تارا چند بلاک 4 کے رہائشی معراج نامی شخص بغیر کسی وجہ و قصور کے معصوم بچے کو بیدردی سے پیٹنے لگا اور مسلسل پیٹنے پر دیگر نمازی اس کے پاس آۓ تو منت سماجت کرکے بچے کو مزید پیٹنے سے بچایا.#Karachi pic.twitter.com/GmsmIpqYUW— Apna Malir Karachi (@ApnaMalirKhi) June 19, 2023
نمازی نے مار مار کر کم عمر لڑکے کی حالت بری کر دی دیگر نمازیوں نے ملزم کو سمجھایا دیگر نمازیوں نے تشدد کرنے والے نمازی کی داڑھی کو ہاتھ لگایا۔
اسکے آگے ہاتھ جوڑے لیکن وہ کم عمر لڑکے پر تشدد کرتا رہا اور بڑی مشکل سے نمازیوں نے کم عمر لڑکے کی جان بچائی۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر جیکسن پولیس نے کم عمر لڑکے پر تشدد کرنے والے شخص معراج گل کو حراست میں لے لیا۔ معراج گل جیکسن کا ہی رہائشی ہے۔
پولیس کے مطابق جامعہ مسجد میں کم عمر لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ ہفتے کو پیش آیا تھا اور ویڈیو پیر کو وائرل ہوئی جس پر پولیس نے ایکشن کرتے ہوتے کم عمر لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ کم عمر لڑکے کے والدین سے مشاورت کرکے معراج گل کے خلاف مقدمہ درج کریں گے، بچے پرتشدد کی ویڈیوز اور عینی شاہدین کے بیانات بھی حاصل کرچکے ہیں۔