جج کو قتل کرنے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

وفاقی پولیس

راولپنڈی کے علاقے روات میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے دوران ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ہوگئی۔

پولیس کے مطابق مارا جانے والا ڈاکو گزشتہ ماہ ڈکیتی کے دوران آزاد کشمیر احتساب کورٹ کے جج سردار امجد اسحق کو قتل کرنے میں ملوث تھا۔ لاش کی شناخت مقتول جج کے بیٹے نے بھی کرلی ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈاکو کی شناخت نور آغا کے نام سے ہوئی جس نے آزاد کشمیر کے جج سردار امجد اسحاق کو واردات میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، ملزم کا ایک زخمی ساتھی 10 روز قبل اسپتال میں دوران علاج دم توڑ چکا ہے۔

ملتان میں ڈکیتی کے دوران شہریوں کے ہتھے چڑھنے والے3 ڈاکو تشدد سے ہلاک

پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ تھانہ روات کی حدود میں 5 مسلح ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی تھی، جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک ہوا جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کیا۔

ڈاکو کی شناخت نور آغا کے نام سے ہوئی جس نے جج سردار امجد اسحاق کو واردات میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔