موٹروے پر 4 بسیں، کار اور وین ٹکراگئی،35افراد زخمی

موٹر وے حادثہ

اسلام آباد موٹروے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 35 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ علی الصبح بارش کے باعث پھسلن کے وجہ سے پیش آیا جس میں موٹروے پر 4 بسیں، ایک کار اور ایک وین آپس میں ٹکرا گئے۔

اسلام آباد میں دیوار گرنے سے 12مزدور جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 35 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 11 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاری ہے۔